آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنز میں اجلاس ہائے عمومی کے پہلے مرحلہ کا آغاز

سال احیائے علم و عمل و استحکام کے پہلے مجلس عاملہ کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک بھر کے تمام ڈویژنز میں اجلاس ہائے عمومی کے پہلے مرحلہ کا آغاز ہوگیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری برادر محمد عباس نے امامیہ نیوز سے کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس ہائے عمومی کے پہلے مرحلہ میں ملتان ،فیصل آباد،ڈی جی خان اور پشاور میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں اراکین مجلس عمومی نے شرکت کی ۔پہلے اجلاس میں نئی ڈویژنل کابینہ کی منظوری اور تین ماہ کے پروگرام کو زیر بحث لایا گیا اور آئندہ کے پروگرام کو منظور بھی کیا گیا۔
اجلاس ہائے عمومی کے تین اجلاسوں میں مرکزی صدر برادر عارف حسین الجانی،پشاور میں برادر حسن عارف مرکزی نائب صدر،ڈی جی خان میں مرکزی فنانس سیکرٹری برادر فخر محمدی،ملتان میں مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر علی رضا اور فیصل آباد میں سینئر نائب صدر برادر زاہدمہدی نے شرکت کی
برادر عباس نے مزید بتایا کہ اجلاس ہائے عمومی کا دوسرا مرحلہ اگلے ہفتے سے ہوگا جس میں مرکزی نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *