لاہور، آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس برائے 2021 مرکزی دفتر مسلم ٹاون موڑ لاہور میں منعقد ہوا۔ 10,11,12 جنوری کو ہونیوالا اجلاس نئے تنظیمی سال کا پہلا اجلاس تھا۔ اجلاس میں مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کیا اور نئے سال کیلئے اپنی کابینہ کی منظوری مجلس عاملہ سے لی۔ نئے سال کے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھانے والے کابینہ کے اراکین میں سینئیر نائب صدر زاہد مہدی، نائب صدر حسن عارف، جنرل سیکرٹری سید محمد عباس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری دانش نقوی، محبین انچارج عباس رضا، سیکرٹری تعلیم علی رضا، سیکرٹری نشر و اشاعت غازی رضا نقوی اور سیکرٹری اطلاعات مہر عباس شامل ہیں۔ مرکزی صدر نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ اجلاس میں ملک بھر سے اراکین عاملہ نے شرکت کی اور سالانہ پروگرام کی منظوری بھی دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *