آئی ایس او کا پچاسواں کنونشن لاہور میں 5،6،7 نومبر کو منعقد ہوگا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پچاسویں مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے، ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے سالانہ کنونشن کے چیئرمین زاہد مہدی نے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کنونشن میں ہزاروں افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ملک بھر میں تشہیراتی مہم اور رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

تنظیم کے مرکزی صدر عارف حسین نے گزشتہ روز امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی سے ملاقات کی اور کنونشن میں مدعو کیا جبکہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری مالیات نے لاہور میں بزرگ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی سے ملاقات کی اور کنونشن میں شرکت کی دعوت دی ،اس موقع پر انہوں نے تنظیم کی تاسیس و کنونشن کے پچاس مکمل ہونے پر اپنا خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔

کنونشن کی رابطہ مہم کے پہلے مرحلہ میں مرکزی سیکرٹری تعلیم علی رضا نے لاڑکانہ ڈویژن،سابق مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علی اشتر نے نوابشاہ ڈویژن،مرکزی انچارج محبین برادر عباس رضا نے کشمیر ڈویژن اور مرکزی سیکرٹری مالیات برادر فخر نے سکھر ڈوویژن میں کارکنان ،علمائے کرام اور سابقین کو مدعوکیا۔

چیئرمین کنونشن نے کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے روزشہداءکو اسکاوٹس سلامی پیش کریں گے،ڈویژنزکارکردگی رپورٹس پیش کریں گے جبکہ پہلے روز کی آخری نشست میں اسیرانِ ملت،شہدائے ملت جعفریہ اور محسنین ملت تشیع پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ‘یاد یاران”کے عنوان سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سابقین،عہدیداران اور علمائے کرام شریک ہوں گے۔کنونشن کے دوسرے روز محفل مذاکرہ بعنوان،آئی ایس ا پاکستان وکا مستقبل ماضی کے دریچے سے ،تعلیمی سیمینار نوجوان امید پاکستان،مرکزی مجلس عمومی، محب کنونشن اور تجدید نو سیمینار ہوگا ۔کنونشن کے آخری دن عوامی جلسہ بعنوان قرآن و اہلبیت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔کانفرنس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام ،تنظیمی کارکنان اور سابقین شریک ہو ں گے۔

لاہور کے ناصر باغ میں 7نومبر کو منعقد ہونے والی کانفرنس میں ملت تشیع پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے موضوع پر مدعو شخصیات کا خصوصی خطاب بھی ہوگا اور آخرمیں نئے مرکزی صدر کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *