جولائی-6، مفتی جعفر حسین کے مرقد پر امامیہ اسکاوٹس کی سلامی

6جولائی 1980کو اسلام آباد میں شیعہ حقوق کے حصول کیلئے ملت جعفریہ نے قائد مفتی جعفر حسین مرحوم کی قیادت میں عظیم الشان کنونشن کا انعقاد ہوا تھا ۔اس عظیم الشان کی یاد آوری اور قائد مفتی جعفر حسین کے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے امامیہ اسکاوٹس نے گامے شاہ لاہور میں مفتی جعفر حسین کے مرقد پر سلامی دی اور گلدستہ پیش کی ۔اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی ۔

اس موقع پر برادر بزرگوار حسن رضا نقوی نے امامیہ اسکاوٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 جولائی دراصل ملت تشیع کی فتح کا دن تھا، جس دن زبردستی نافذ کئے گئے زکواة آرڈیننس کیخلاف ملت جعفریہ نے قائد ملت مفتی جعفر حسین کی قیادت میں پاکستان کے بدترین آمر ضیاء الحق کیخلاف قیام کیا تھا اور اللہ کی مدد اور اتحادِ ملت کی برکت سے اپنے تمام تر مطالبات کو تسلیم کروایا۔مرکزی صدر عارف حسین نے کہا کہ 6 جولائی کے کنونشن میں آئی ایس او پاکستان ملت تشیع کے مطالبات کی منظوری میں پیش پیش رہی اور ملت کے اندر اجتماعی شعور اور بیداری کی لہر پیدا ہوئی، ملت تشیع پاکستان نے مفتی جعفر حسین مرحوم کی سربراہی میں اپنی دور اندیشی اور تیز بین نگاہوں سے پاکستان کی تاریخ سے منوایا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی نظریئے پر قائم ہوئی ہے۔ شیعہ قوم اس ملک کا اہم حصہ ہے، جس نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس وقت اپنے ملک کے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *