Download Latest Edition

ماہنامہ افکار العارف لاہور مختصر تاریخ و تعارف

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازیشن پاکستان 1972ء سے پاکستان میں طلبا ء کی رہنمائی،تربیت،اجتماعیت،انقلاب اسلامی،شیعہ قومیات اور ملکی و عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں نیز مظلومین جہاں کی حمایت و مدد کیلئے کوشاں ہے اس کاروان الہیٰ کی جدوجہد اپنی مثال آپ ہے ،اس تنظیم کے مختلف شعبہ جات اپنے اپنے دائرے اور اہداف کیلئے سر گرم عمل رہتے ہیں،،تنظیم کے شعبہ نشر و اشاعت کے تحت شروع سے ہی ؛راہ عمل؛ کے نام سے مرکزی سطح پہ ایک رسالہ جاری کیا جاتا تھا جو تنظیم کی کارکردگی رپورٹس اورقومی،ملی، اسلامی و عالمی موضوعات پر بہترین مواد لیئے ہوئے طلبا ء کی رہنمائی و ملت کی ترجمانی کا فریضہ سر انجام دیتا تھا،،قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی المناک شہادت کے بعدتنظیم کا یہ ترجمان ان کے نام سے منسوب ماہنامہ مجلہ العارف لاہور کے نام سے نیا ڈیکلریشن لیا گیا،برادر راشد عباس نقوی اس کے پبلشر تھے،شہید قائد کے نام سے نسبت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگی نیز قومی و ملی امور پر بہترین تجزیوں اور مضامین کے باعث یہ ملت تشیع کا ترجمان رسالہ بن گیا ،1999ء میں جنرل پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کیا تو اس نے سیکولر ازم کو فروغ دینے کی پوری کوشش کی،اس کے دور میں ہمارے ثقافتی و مذہبی کلچر میں بہت سی تبدیلیاں آئیں،جبکہ اس کے دور میں مذہبی عناصر پر سختیاں بھی کی گئیں،اگرچہ ان کا یک پہلو مثبت بھی تھا کہ جہاد کے نام پہ فساد اور دہشت گردی کو فروغ دینے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف بھی اس نے بڑے آپریشن کیئے مگران کا نتیجہ کچھ اچھا نہیں نکلا اور دہشت گردی پورے ملک میں پھیل گئی اسی عرصہ میں حکومت نے بہت سے دینی جرائد اور تنظیموں پر پابندیاں بھی لگائیں،ماہنامہ العارف لاہوربھی ان پابندیوں کی زد میں آ گیا ،جس کے بعد تنظیم کی ترجمانی کیلئے نیا ڈیکلریشن ماہنامہ افکار العارف لاہور کے نام سے لیا گیا گذشتہ بارہ برس سے یہ مجلہ ریگولر بنیادوں پر ہر ماہ شائع ہو کر ملک بھر میں ترسیل کیا جا رہا ہے،سینئربرادر ارشاد حسین ناصر اس کے مدیر ہیں۔