لبنان میں نبی رحمت ص کے ماننے والوں کا قتلِ عام خاموش امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے اگر امت جسد واحد بن کر اپنا کردار ادا کرتی تو غزہ کے بعد لبنان میں نسل کشی نہ ہوتی. غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے قربان ہونے والے لبنان ی شہداء نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہرگز غزہ کی حمایت سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے. یہ درسِ کربلا ہے کہ مجاہدین جان دینے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں اور اسرائیلی جان بچانے کے لئے چھپ رہے ہیں. مجاہدین نے ثابت کر دیا ہے کہ صیہونی شیطانی قوت کو خطے سے باہر نکال کر دم لیں گے.
حسن عارف
مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان