آئی ایس او پاکستان کے وجود میں آنے کا اصلی ہدف و مقصد نوجوانوں کی تربیت ہے جو کہ اس کے نصب العین سے واضح ہے۔آئی ایس او پاکستان نے یہ ضرورت محسوس کی کہ نوجوانوں کی تربیت کرنے کےلئے ایک تربیتی ادارے کو تشکیل دیا جائے۔
اس ہدف کے پیش نظر 2009ء -2010ء سیشن کےآخر میں تمام ادارہ جات (مجلس نظارت، مجلس عاملہ، مرکزی مجلس عمومی) نے ایک تربیتی ادارے کی منظوری دے دی۔ اس ادارے کا نام المہدی (عج)ادارہ تربیت رکھا گیا۔
قرآن اور سیر ت محمد (ص)و آل محمد ؑ کی حقیقی تعبیر جو کہ خطِ امام خمینیؒ سے موسوم ہے کی روشنی میں امامیہ طلباء کی تربیت کرنا تاکہ وہ معاشرے میں اپنے بابصیرت کردار کے ذریعے امام زمانہ ؑکے ظہور کی عالمی انقلابی نہضت کا ہراول دستہ ثابت ہوسکیں۔
نوجوان نسل کے لئے مختلف مراحل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیتی کتب اور لٹریچر کی فراہمی ۔
وجوان نسل کی نظریاتی و فکری تربیت کے لئے دین شناس مربی اور اساتذہ کی تیاری اور ان کی فراہمی ۔
عصر حاضر کی ثقافتی یلغار کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جاذب اور مؤثر نظام تربیت کا اجراء جو نوجوانوں کو طاغوت کا مقابلہ کرنے کی طاقت اور صلاحیت عطا کرے ۔
جوانوں کے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات اور شبہات کے جوابات اور حل کے لئے خصوصی پروگرام تشکیل دینا۔
نظام تربیت کو مؤثر اور پر کشش بنانے کے لئے جدید ذرائع سے استفادہ اور تعلیمی و تربیت روشوں پر تحقیق کے شعبے کا قیام ۔
مولاناسیداحمد اقبال رضوی (رکن مرکزی نظارت) | برادرفرحان زیدی (رکن مرکزی نظارت) |
---|---|
مولانا حسنین گردیزی(اعزازی رکن) | مرکزی صدربلحاظ عہدہ |
مولانا شبیر بخاری (رکن نظارت خواہرن) | مولانااسدنقوی(مسئول تربیت) |
مرکزی نائب صدربلحاظ عہدہ |
Be up to date with ISO News and alerts!