تعارف ادارہ پیام عمل
جنوری 2014ء کو آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی خصوصی کاوشوں سے توسیعِ تنظیم کی غرض سے اس ادارہ کو پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا۔ اس ادارے پر 6 مہینے کی بھرپور محنت کی گئی جس کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اسے تیسری مجلس عاملہ منعقدہ لاہور کے موقع پر کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔
یہ پراجیکٹ توسیع تنظیم کے حوالے سے ایک مستقل ادارے کی ابتدائیہ کاوش ہے۔ جہاں پر تنظیم کے تمام شعبہ جات کیلئے ڈیٹا (Statistical Data) جمع کیا جائے اور ہر شعبہ کا ریکارڈ اس قدر آسان اور مؤثر انداز میں رکھا جائے گا کہ ضرورت پڑنے پر کچھ ہی سیکنڈز میں مطلوبہ ریکارڈ نکال اسے بروئے کار لایا جا سکے۔
شعبہ توسیع تنظیم
اس شعبے کا اہم ترین کام تنظیم کی توسیع ہے۔ الحمد اللہ! آئی ایس او پاکستان وہ تناور درخت ہے جس کی جڑیں اور شاخیں ملک کے گوشے وکنار میں پھیلی ہوئی ہیں۔ شعبے کے زیرِ اہتمام ان تمام تعلیمی اداروں اور لوکل ایریاز میں تنظیم سازی بنیادی اہداف میں شامل ہے۔ انہی امور میں معاونت کی غرض سے ایک ادارہ پیام عمل کا قیام 2014ء میں لایا گیا۔جس کا بنیاد ی مقصد ہر شعبے کا ریکارڈموثر اندا ز میں جمع کرنا اورہر سال اس کو تجدید(Update) کرنا تاکہ آئی ایس او پاکستان اپنے تمام شعبوں کے مکمل کوائف سے آگاہی کے ساتھ ساتھ آئندہ کے پروگرامات کے لئے بہترین لائحہ عمل مرتب کر سکیں ۔علاوہ ازیں ممبران کی رجسٹریشن و توسیع تنظیم کیلئے ضروری اقدامات اس میں شامل ہیں۔