آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس، مرکزی کابینہ کی منظوری دیدی گئی

آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس، مرکزی کابینہ کی منظوری دیدی گئی
اجلاس کی صدارت مرکزی صدر حسن ملک نے کی، سالانہ پروگرام کی بھی کثرت رائے سے منظوری
اجلاس عاملہ کے شرکاء کی بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر بھی حاضری، فاتحہ خوانی کی
لاہور( )امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا “سال ترویج افکارِ شہید حسینی” کا پہلا اجلاس عاملہ جامع مسجد شیعہ کشمیریاں اندرون موچی گیٹ لاہور منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے ڈویژنل مسئولین نے شرکت کی۔ ممتاز عالم دین علامہ سید جواد موسوی نے آئی ایس او کی پاکستان میں پچاس سالہ خدمات کو سراہا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر حسن ملک نے کی جبکہ اجلاس میں مرکزی کابینہ اور سالانہ پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ارکان عاملہ نے مرکزی نائب صدر کیلئے علی رضا، مرکزی سیکرٹری جنرل کیلئے معمر نقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کیلئے غیور نقوی، مرکزی سیکرٹری تعلیم کیلئے فرحان حیدر، انچارج محبین کیلئے شوکت شیرازی، سیکرٹری نشرو اشاعت کیلئے علی حسن جبکہ سیکرٹری اطلاعات کیلئے حیدر ثقفی کے ناموں کی منظوری دی۔ اجلاس کے دوران یکساں قومی نصاب کے موضوع پرثقلین عباس نے خطاب کیاا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *