آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پزیر،نئی کابینہ کا اعلان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا رواں سال کا پہلا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ تین روزہ اجلاس میں ملک کے تمام ڈویژنز سے اراکین عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سال کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔ اراکین عاملہ نے دستوری مرحلہ کو بڑھاتے ہوئے بھاری اکثریت سے مرکزی کابینہ کی منظوری دی۔ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژنز نے شرکت کی اور اکثریت رائے سہہ ماہی پروگرام اور پالیسیز کو منظور کیا۔ سالانہ پروگرام میں تعلیمی و فکری تربیت نمایاں ہے۔ آئی ایس او مرکز نے 3 ماہ کیلئے ڈویژنز کو پروگرام دیا، جس پر ڈویژنز عملدرآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اجلاس کے آخری روز تمام اراکین نے یہ فیصلہ کیا کہ مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس بہاولپور میں منعقد ہوگا۔ اور اس تنظیمی سال 2021-22 کو سال احیائے فکر مہدویت کا نام دیا گیا۔  اراکین عاملہ نے کثرت رائے سے نئی مرکزی کابینہ کی منظوری بھی دیدی۔مجلس عاملہ کے اجلاس میں مرکزی صدر زاہد مہدی نے نئے سال کیلئے تنصیر حیدر کو مرکزی نائب صدر، محمد شہریار کو مرکزی جنرل سیکرٹری، علی رضا کو مرکزی سیکرٹری تعلیم، سید فخر نقوی کو انچارج محبین، غازی رضا نقوی کو سیکرٹری اطلاعات، محمد صابر کو مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور معمر نقوی کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ نومنتخب عہدیداروں نے تنظیم کی ترقی و احیاء سمیت نصب العین پر عمل کا عزم کیا۔مجلس عاملہ سے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور اطہر عمران، ناصر شیرازی، تہور حیدری، سرفراز نقوی اور علامہ جواد موسوی نے شرکت کی۔ مرکزی صدر زاہد مہدی نے اجلاس کی آخری نشست میں اراکین عاملہ سے اختتامی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان ہی قوم و ملت کی امید ہیں جو ایک نئے جذبہ و تجدید کیساتھ امسال ملت کی مضبوطی کیلئے معرفت و بصیرت کیساتھ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سابق مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی نے اراکین عاملہ سے حالات حاضرہ کے موضوع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مردہ باد امریکہ کا نعرہ بلند کرنیوالے امامیہ جوان ہی تھے اور تاحال استعمار دشمنی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *