حکومت یوم علی کے جلوسوں میں حفاظتی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے

عزاداری پہ کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت یوم علی کے جلوسوں میں حفاظتی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین نے کیا۔

مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا جلوس ہائے عزا سے تین دن قبل یوم ِ علی کے جلوسوں پہ پابندی کے اعلان کے بعد ملت تشیع پاکستان میں تشویش پائی جاتی ہے ہم عزاداری پہ کسی قسم کے پابندی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

جلوس ہائے عزا ہر صورت برپا ہوں گے اور عزادارانِ امام علی علیہ السلام جلوسوں میں شریک ہوں اور حکومتی عائد کردہ ایس او پیز پہ مکمل عمل درآمد کو یقنی بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا نہ حکومت یومِ علی کے جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنائے سیکورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ امامیہ اسکاوٹس بھی ایس او پیز پہ عمل کروائیں گے اور سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا عالمی جمعة الوداع کے موقع پر ملک بھر میں یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد ہوگا جس میں شہری ایس او پیز پہ عمل کرتے ہوئے شریک ہوں گے اور عالمی استکبار امریکہ و اسرائیل سے اظہار برات اور مظلوم فسلطینیوں کی داد رسی کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *