مرکزی و ڈویژنل مسئولین سے چند گزارشات

تحریر: تجمل حسین شگری
(جامعہ اردو یونٹ کراچی ڈویژن)
الحمدللہ الذی جعلنا من المتمسکین بولایت علی ابن ابی طالب علیہ السلام
سب سے پہلے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی 49 یوم تاسیس کے موقع پر تمام امامیہ برادران ،خواہران اور سینرز کے حضور ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں
اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے ہمیں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی شکل میں ایک عظیم نعمت سے نوازا اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں میں نظریہ ولایت فقیہ و نہضت اباعبداللہ الحسین ع کی پرچار اور حفاظت کرنے کی توفیق عطا کی۔ الحمدللہ یہ کاروان سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی اور قاید شہید علامہ عارف حسین کی افکار و نظریات کی حفاظت کرتے ہوے اپنے منزل کی جانب رواں دواں ہے۔۔۔
البتہ
کئی سالوں سے ہم اس تنظیم سے منسلک ہیں تو کچھ عرائض مرکزی و ڈویژنل مسولین تک پہنچانا ضروری سمجھتا ہوں۔۔

اولا تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے کوئی خاص معیار نہی لہذا چند اہم معیار مرتب کرنا چاہیے تاکہ طلباء تنظیم میں داخل ہوتے ہوئے یا تنظیم میں شامل ہونے کے بعد مذکورہ معیارات پر پورا اتر سکے
آئی ایس او پاکستان شیعہ طلباء کی ملک گیر اور سب سے بڑی پلیٹ فارم ہے لیکن اس پلیٹ فارم سے تعلیمی پروگرامز کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

گزشتہ ماہ ہیت آئمہ کے ایک رکن اور آئی ایس او پاکستان کے سابقہ رکن سے ملاقات ہوئی ۔انسے گفتگو کے بعد ہم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تنظیمی مسولین اپنے بچوں کو مہارت نہیں سکھاتے ،نہ کوئی لنگویج کورس ،کمپیوٹر کورس ،اسکاوٹس ٹریننگ وغیرہ نہیں کرواتے ہیں، جس کی وجہ سے تنظیمی برادران عملی زندگی میں اپنی مہارتوں کے جوہر نہی دکھا پاتے۔۔۔

لہذا آئی ایس او کا ایک رکن ہونے کی حیثیت سے ہم اپنے ڈویژنل اور مرکزی مسولین سے گزارش کرتے ہین کہ طلباء کو بامہارت بنانے کے لیے واضح پلان مرتب کیا جائے۔

ہمارے اکثر طلباء کی فائننشل بیک گراؤنڈ کمزور ہیں لہزا یہ طلباء اپنی تعلیمی اخراجات پوار کرنے کے لیے پارٹ ٹائم کام کرتے ہیں اور اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز نہی کرسکتے اس وجہ سے ڈگری تو ملتی ہے لیکن کوئی کارآمد کام نہیں آتا ۔۔یعنی قابلیت نہی ہوتی۔۔۔لہذا ہم اپنے مرکزی و ڈویژنل مسولین سے گزراش کرتے ہیں کہ طلباء کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے ایک جامع پلان ترتیب دی جائے۔۔

آخر میں ایک بار پھر آپ تمام برادران و خواہران،اور سینیرز کے حضور یوم تاسیس کے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔۔۔اور اللہ کے حضور دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ہمیں امام مہدی عج کے حقیقی انصار میں سے قرار دے
ہدیہ صلوات براہ روح
سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی
شہید قاید علامہ عارف حسین الحسینی

1 thought on “مرکزی و ڈویژنل مسئولین سے چند گزارشات”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *