طلبہ کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا طلبہ کا بنیادی حق ہے

طلبہ کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا طلبہ کا بنیادی حق ہے اس حق کی بنیاد پر احتجاج کرنے پر ان سے بنیادی حقوق چھیننا افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ طلبہ پر بے بنیاد مقدمات ،انکے داخلے منسوخ کرنا اور تعلیمی اسناد کو روکنا تعلیم دشمنی اور انکے حق سےمحروم کرنے کے مترادف ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے, متعصبانہ کاروائی کسی صورت قبول نہیں۔ہم قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے خلاف کسی بھی کاروائی سے گریز کریں اور انکے داخلے بحال کرکے تعلیمی اسناد جاری کریں اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے بے بنیاد جواز کی بنیاد پر طلبہ کو انکے حقوق سے محروم رکھا تو آئی ایس او پاکستان ہر پلیٹ فارم سے صدائے احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔
سید سلمان رضا
ترجمان آئی ایس او پاکستان

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *