امامیہ میڈیا ہاؤس
امامیہ میڈیا ہاؤس آئی ایس او پاکستان کے شعبہ اطلاعات اور میڈیا کے امور کو منظم کرنے کے لئیے بنایا گیا ایک ادارہ ہے۔ اس ادارے کا ہدف و مقصد الیکٹرانک، پرنٹ اور متبادل میڈیا کے ذریعے اسلامی و تنظیمی نظریات و ثقافت کا فروغ اور اسلام دشمن پروپیگنڈہ کا سدباب کرنا ہے۔
اس ادارہ کے تحت مختلف مواقع پر ڈاکومینٹریز، ترانے، نوحے اور ویڈیو پیکجز نشر کیے جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اہم مواقع، پروگراموں اور ایشوز پر آگاہی کےلیے سوشل میڈیا ٹیمپلیٹس کی صورت میں مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ طلباء میں سوشل میڈیا کے متعلق آگاہی اور اس کے مثبت استعمال کے حوالے سے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
اپنے ان باکس میں آئی ایس او سے متعلق خبریں حاصل کریں!