اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں سے متعلق خبر کے بارے میں عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے، حکومت وضاحتی بیان جاری کرے۔ان خیالات کا اظہارامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان غازی نقوی نے کیا۔انکا مزید کہناتھا کہ مملکت خداداد پاکستان کوایسے کسی مشترکہ پروگرام میں شمولیت سے اجتناب کرنا چاہیئے کہ جہاں سے اسرائیل ایسے مواقع کو اپنے حق میں استعمال کرے۔ پاکستان کی واضح خارجہ پالیسی ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، لہذا ایسی کسی بھی سرگرمی کا حصہ بن جانا کہ جہاں اسرائیل بھی شریک ہو، پاکستان کے لئے نقصان دہ ہے اور ساتھ ساتھ پاکستان کے اندر عوامی جذبات کو ابھارنے کا بہانہ بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ تین سال سے ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، چند عرب ممالک نے بھی اسرائیل کو تسلیم کیا،جو شہدائے فلسطین سے غداری اور اُمت مسلمہ کے قلب میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔
ہم کسی صورت بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اور اس کیخلاف ہر پلیٹ فارم سے آواز اٹھائیں گے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیے
آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس، مرکزی کابینہ کی منظوری دیدی گئی
2-6-1444ﻫ 26-12-2022م
No Comments
آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کا دوسرا عشرہ قرآن و امامت کے عنوان سے منائے گی
12-9-1443ﻫ 13-4-2022م
No Comments
آئی ایس او رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کو قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی
2-9-1443ﻫ 3-4-2022م
No Comments
پاکستانی عوام ہمیشہ سامراجی طاقتوں کے مخالف رہے ہیں, مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان
20-8-1443ﻫ 23-3-2022م
No Comments
سعودی عرب میں 81 افراد کا قتل انصاف اور انسانی حقوق کا قتل ہے، مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او
11-8-1443ﻫ 14-3-2022م
No Comments