المہدی (عج) ادارۂ تربیت اسلامی

تاریخ و تعارف

آئی ایس او پاکستان کے وجود میں آنے کا اصلی ہدف و مقصد نوجوانوں کی تربیت ہے جو کہ اس کے نصب العین سے واضح ہے۔آئی ایس او پاکستان نے یہ ضرورت محسوس کی کہ نوجوانوں کی تربیت کرنے کےلئے ایک تربیتی ادارے کو تشکیل دیا جائے۔

اس ہدف کے پیش نظر 2009ء -2010ء سیشن کےآخر میں تمام ادارہ جات (مجلس نظارت، مجلس عاملہ، مرکزی مجلس عمومی) نے ایک تربیتی ادارے کی منظوری دے دی۔ اس ادارے کا نام المہدی (عج)ادارہ تربیت رکھا گیا۔

نصب العین

 قرآن اور سیر ت محمد (ص)و آل محمد ؑ کی حقیقی تعبیر جو کہ خطِ امام خمینیؒ سے موسوم ہے کی روشنی میں امامیہ طلباء کی تربیت کرنا تاکہ وہ معاشرے میں اپنے بابصیرت کردار کے ذریعے امام زمانہ ؑکے ظہور کی عالمی انقلابی نہضت کا ہراول دستہ ثابت ہوسکیں۔

اہداف

نوجوان نسل کے لئے مختلف مراحل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیتی کتب اور لٹریچر کی فراہمی ۔

وجوان نسل کی نظریاتی و فکری تربیت کے لئے دین شناس مربی اور اساتذہ کی تیاری اور ان کی فراہمی ۔

عصر حاضر کی ثقافتی یلغار کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جاذب اور مؤثر نظام تربیت کا اجراء جو نوجوانوں کو طاغوت کا مقابلہ کرنے کی طاقت اور صلاحیت عطا کرے ۔

جوانوں کے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات اور شبہات کے جوابات اور حل کے لئے خصوصی پروگرام تشکیل دینا۔

نظام تربیت کو مؤثر اور پر کشش بنانے کے لئے جدید ذرائع سے استفادہ اور تعلیمی و تربیت روشوں پر تحقیق کے شعبے کا قیام ۔

نمایاں پروگرامات
  • سلسلہ معارف اسلامی کورس سے تنظیم کے تمام کارکنوں کو گزارنا ۔
  • تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لئے خصوصی موضوعات اور اساتذہ کا تعین اور ان کے ذریعے طلبہ کی علمی و معنوی پیاس بجھانا۔
  • آئی ایس او شعبہ خواہران ،محبین اور اسکائوٹ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی موضوعات کی فراہمی اور اس کا اجراء کرنا۔
  • ادارہ تربیت کے تحت ڈویژنلنمائندگان اور اساتذہ کے لئے تربیت مربی کے جامع پروگرام کا اجراء کرنا۔
  • مختلف تربیتی ورکشاپس اور کلاسز کے لئے ایک مستقل اور مرکزی تربیت گاہ کا اہتمام کرنا۔
  • ہر ضلع میں دارالمطالعہ اور کتب خانے کا اہتمام کرنا۔
  • ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن(Online)تربیتی کورسز کو اجراء کرنا۔
انتظامی ڈھانچہ

شوریٰ تربیت

مسئول تربیت

اجرائی مرکزی تربیتی کمیٹی

اجرائی ڈویژنل تربیتی کمیٹی

شورٰی تربیت
مولاناسیداحمد اقبال رضوی (رکن مرکزی نظارت)برادرفرحان زیدی (رکن مرکزی نظارت)
مولانا حسنین گردیزی(اعزازی رکن)مولانا حسنین گردیزی(اعزازی رکن)
مولانا شبیر بخاری (رکن نظارت خواہرن)برادر فرحان زیدی(رُکن نظارت برادران)
مولانااسدنقوی(مسئول تربیت)مرکزی صدربلحاظ عہدہ
مرکزی نائب صدربلحاظ عہدہ