نو منتخب مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کی مزارِ اقبالؒ پر حاضری و فاتحہ خوانی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نو منتخب مرکزی صدر برادر زاہد مہدی نے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبالؒ پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر زاہد مہدی نے شاعر مشرقؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ نوجوان علامہ اقبالؒ کے درس حریت کی ترویج اور فروغ کےلیے مصروفِ عمل ہیں۔ علامہ اقبالؒ کی شاعری میں اسلام سے محبت، فکری انقلاب اور امید ہے۔ رہبر معظم ولی فقیہہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای علامہ اقبالؒ کی انقلابی شاعری کے قدردان ہیں اور شاعر مشرقؒ کو اپنا مرشد قرار دیتے ہیں ۔ ضرورت ہے کہ ہم فکر اقبالؒ کو فروغ دے کر ملک سے فکری انحراف کا خاتمہ کریں ۔ علامہ اقبالؒ قرآن کے شیدائی اور محب اہل بیت تھے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *