آئی ایس او پاکستان کا 49واں یومِ تاسیس تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد عباس جعفری نے ” امامیہ نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس او کا 49واں یوم تاسیس آج 22 مئی کو تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 22مئی یوم تاسیس آئی ایس اوپاکستان، شہداء کے خون سے تجدید وفا کا دن ہے، یہ دن شہداء کے لہو اور سابقین آئی ایس او کی بےلوث خدمات و محنت کی یاد کو تازہ کرتا ہے۔ کراچی ،لاہور،لاڑکانہ ،پشاور اور گلگت سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں آئی ایس او پاکستان کے کارکنان سابقین و عہدیدران یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہونگے، لاہور میں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تجدید عہد سیمینار مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد کیا جائے گا، جس میں کارکنان، سابقین آئی ایس او کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔سیمینار سے سابقہ ڈویژنل صدور، مرکزی نمائندگان بھی خطاب کریں اور تجدید عہد کریں گے کہ آئی ایس او کے نصب العین کے حصول کیلے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ملک و ملت کے ہر نوجوان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔ یوم تاسیس کی تقریبات میں شہداء امامیہ کا بالخصوص ذکر کیا جائے گا کہ جن کے پاکیزہ خون کی بدولت یہ شجرہ طیبہ اپنے وجود کے ساتھ ملک کے گوش و کنار میں موجود ہے۔ تقریبات میں تنظیمی و تعلیمی کارکردگی پر کارکنان میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے اور یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا جائے گا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *