انقلاب اسلامی عالم اسلام کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے | مرکزی صدر

نظام ولایت فقیہ کیساتھ ارتباط پر فخر ہے، کارکن آفاقی انقلاب کیلئے زمینہ سازی میں کردار ادا کریں

امت مسلمہ نظامِ ولایت سے ارتباط کو مضبوط کرکے مشکلات سے نجات پاسکتی ہے

ہم خطِ نظام ولایت فقیہہ سے کسی صورت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین علی جانی نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں انقلاب اسلامی کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 42 برس گزرنے کے باوجود انقلاب اسلامی تمام عالمی استکبار کو ان کی شکست کا پیغام دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی عالمی استکبار کی انقلاب اسلامی کی سازشوں کا سلسلہ تھما نہیں ہے۔
انہوں نے بانی انقلاب امام خمینی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امام کی قیادت میں رونما ہونیوالے انقلاب کے فیوض و برکات سے آج بھی پوری دنیا کے باشعور عوام مستفید ہو رہے ہیں، انقلاب اسلامی کی بدولت دنیا میں جذبہ حریت پیدا ہوا اور طاغوت کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ہمت پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے اثرات نہ صرف ایک خطے میں بلکہ پوری دنیا میں مرتب ہوئے ہیں، استعماری قوتوں نے اس کیخلاف کوششیں کی، لیکن یہ انقلاب وقت کیساتھ ساتھ مضبوط ہوتا چلا گیا۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں اسلامی بیداری کی لہر انقلاب اسلامی ایران کی بدولت ہے، انقلاب اسلامی ایران امام زمانہ کے عالمگیر انقلاب کی ایک جھلک ہے۔مرکزی صدرنے اپنے پیغام میں مزیدکہا ہے ١١ فروری صیہونی طاقتوں کیلئے مایوسی اور مستضعفین جہان کیلئے اُمید کا دن ہے، انقلاب اسلامی ایران کی بدولت تحریک فلسطین کو تقویت حاصل ہوئی اور مسئلہ فلسطین قومی و علاقائی مسئلہ سے بین الاقوامی مسئلہ کی حیثیت اختیار کر گیا انقلاب اسلامی ایران نے دنیا پر یہ واضع کر دیا کہ استکبار کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی انقلاب ہی اصلی وسیلہ ہے، جس کی بنا پر غلامی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی عالم اسلام کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے، اس انقلاب کی بدولت پاکستان سمیت عالم اسلام میں انقلابی نہضتوں نے جنم لیا، انقلاب سے ہمیں وحدت اور دشمن شناسی کا پیغام حاصل کرکے اپنے حقیقی دشمن اور دوست کی شناسائی کرنی ہوگی۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے موجودہ دور میں کہ جب ہر طرف اسلام کیخلاف سازشیں کی جا رہی ہیں اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا میں متعارف کروایا۔
مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ
نظام ولایت فقیہ کیساتھ ارتباط پر فخر ہے، کارکن آفاقی انقلاب کیلئے زمینہ سازی میں کردار ادا کریں،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *