امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے اہم شعبہ جات کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر عارف حسین نے کی۔ اجلاس میں مسئول ادارہ پیام عمل زوہیر قمبری نے گزشتہ سالوں کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔انہوں نے مرکزی صدر کو آگاہ کیا کہ سندھ میں بیسیوں مقامات پر ناصران امام مہدی ورکشاپس منعقد ہوئیں۔ جس سے ہزاروں عاشقان امام مہدی (ع) مستفید ہوئے مرکزی صدر نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان طلبہ کی تربیت کرنا آئی ایس او پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔تعلیمات قرآن کے مطابق تربیت کرنا تنظیم کا نصب العین اور ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ ہمیں قوی امید ہے کہ یہ ورکشاپس خدا کی خوشنودی اور ملت کی مضبوطی کا سبب بنیں گی۔ اجلاس میں طے پایا کہ 6جون سے ورکشاپس کا آغاز کیا جائے گا۔ برادر زوہیر قمبری کا مزید کہنا تھا کہ ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد (ص)کو ملک کے گوش و کنار میں پھیلانا ہے۔
اسلام دشمن عناصر اسلام کے خوبصورت چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں حقیقی تعلیمات اسلامی کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے۔
اجلاس میں ادارہ امامیہ میڈیا ہاوس کے مسئولین اور ڈویژنل صدر لاہور نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیے
آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کا دوسرا عشرہ قرآن و امامت کے عنوان سے منائے گی
12-9-1443AH 13-4-2022AD
No Comments
آئی ایس او رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کو قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی
2-9-1443AH 3-4-2022AD
No Comments
پاکستانی عوام ہمیشہ سامراجی طاقتوں کے مخالف رہے ہیں, مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان
20-8-1443AH 23-3-2022AD
No Comments
سعودی عرب میں 81 افراد کا قتل انصاف اور انسانی حقوق کا قتل ہے، مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او
11-8-1443AH 14-3-2022AD
No Comments