آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا 50واں کنونشن تزک و احتشام سے منانے کا اعلان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا 3 روزہ تیسرا اجلاس بیت الحزن میر پور سٹی میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن لاہور میں اکتوبر کے آخری ہفتے سے ہو گا جبکہ سالانہ کنونشن کے چیئرمین برادر زاہد مہدی ہوں گے ۔تنظیم کے مرکزی جنرل سیکرٹر ی محمد عباس نے مزید بتایا کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کے( 50ویں) گولڈن جوبلی کنونشن کو تزک و احتشام کے ساتھ منانے کااعلان بھی کیا گیا ہے۔اراکین عاملہ نے یہ عزم کیا کہ گولڈن جوبلی کنونشن میں ملک بھر سے سابقین ،کارکنان اور علمائے کرام کو مدعو کیا جائے گا ۔تقریب میں تنظیم کے کارہائے نمایاں،آئی ایس او کی تعلیمی و تربیت خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد کے مطابق نوجوانوں کی تربیت کرنا آئی ایس او پاکستان کی اولین ترجیح اور دستوری عمل ہے،اسی دستوری عمل کو بڑھاتے ہوئے تنظیم کے قیام کو 50 سال مکمل ہونے کو ہیں۔ یہ دن کارکنان و سابقین کیلیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور بلاشبہ کارکنان کی تربیت ،تحرک میں اضافے اور تجدید عہد کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ مجلس عاملہ کے اختتام پر مرکزی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام ولایت فقیہ کیساتھ ارتباط پر فخر ہے، کارکن آفاقی انقلاب کیلئے زمینہ سازی میں کردار ادا کریں اور امام زمان عج فرجہ کے ظہور اور انقلاب کی راہیں ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نظام ولایت فقیہ ہی ہے کہ جس نے دنیا کی شیطانی قوتوں کے مقابلے میں پائیدار استقامت دکھائی ہے اگر کوئی دنیاوی نظام ہوتا تو شاید دیرپا اور پائیدار استقامت برقرار نہ رکھ سکتا۔ اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژن کے اراکین نے شرکت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *