اسرائیل فلسطینیوں کے بلند حوصلوں سے شکست کھا چکا ہے، مرکزی صدر

اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے امت مسلمہ متحد ہوجائے۔

فلسطینیوں پر صیہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر عارف حسین علی جانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے اسرائیل کے مسجد الاقصیٰ پر بمباری اور وحشیانہ حملوں کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ شجاع اور بہادر فلسطینی عوام پر مظالم کیے جارہے ہیں مسجد الاقصیٰ کی توہین کی جارہی ہے مگر امت مسلمہ کے خائن حکمرانوں نے چُپ سادھ لی ہے فلسطینی عوام کی نگاہیں امت مسلمہ کی طرف ہیں مگر اسلامی ممالک متحد نہیں ہیں۔

انہوں مزیدکہا کہ نے کہا اسلامی ممالک کے نام پر بننے والا نام نہاد اتحاد کہاں ہے آخر کیوں مظلوم فلسطینیوں کی مدد کو نہیں پہنچتے ہیں ہمیں فخر ہے واحد اسلامی ملک ایران فلسطین کی جہادی تنظیموں کی پشت پناہی کر رہا ہے مسئلہ فسلطین کا واحد حل مزاحمت ہے ان شاء اللہ اسرائیل جلد پارہ پارہ ہوجائے گا اور فلسطینیوں کو اُن کا حق مل کر رہے گا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہفلسطین اور کشمیر کے بعد صہیونیوں نے افغانستان میں بھی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل کشمیر اور افغانستان میں بد امنی پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے دو روز قبل افغانستان میں تعلیمی درسگاہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کیہ شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ مقررین کاکہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل پر عائد ہو تی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام قبلہ اول کے دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ مقررین نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی توہین اور فلسطینیوں کے قتل عام کی ذمہ داری پر اسرائیل دوست عرب ممالک جواب دیں ۔

رہنمائوں نے عالمی برادری او ر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور ادارے بے حس ہو چکے ہیں ،اسرائیل انسانی حقوق کا سب سے بڑا دشمن ہے لیکن مغربی دنیا اسرائیل کی سرپرستی کر رہی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر مغربی دنیا انسانی حقوق کی علمبردار ہے تو پھر اسے دوہرا معیار ترک کرنا ہو گا ۔

ا س موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور سمیت ہندوستان مردہ باد، کشمیر و فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی اور افغانستان کے مسلمانوں سے یکجہتی پر مبنی نعرے بھی لگائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *