ناصران امام مہدی ورکشاپس کا 6 جون سے آغاز

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے اہم شعبہ جات کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر عارف حسین نے کی۔ اجلاس میں مسئول ادارہ پیام عمل زوہیر قمبری نے گزشتہ سالوں کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔انہوں نے مرکزی صدر کو آگاہ کیا کہ سندھ میں بیسیوں مقامات پر ناصران امام مہدی ورکشاپس منعقد ہوئیں۔ جس سے ہزاروں عاشقان امام مہدی (ع) مستفید ہوئے مرکزی صدر نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان طلبہ کی تربیت کرنا آئی ایس او پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔تعلیمات قرآن کے مطابق تربیت کرنا تنظیم کا نصب العین اور ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ ہمیں قوی امید ہے کہ یہ ورکشاپس خدا کی خوشنودی اور ملت کی مضبوطی کا سبب بنیں گی۔ اجلاس میں طے پایا کہ 6جون سے ورکشاپس کا آغاز کیا جائے گا۔ برادر زوہیر قمبری کا مزید کہنا تھا کہ ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد (ص)کو ملک کے گوش و کنار میں پھیلانا ہے۔
اسلام دشمن عناصر اسلام کے خوبصورت چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں حقیقی تعلیمات اسلامی کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے۔
اجلاس میں ادارہ امامیہ میڈیا ہاوس کے مسئولین اور ڈویژنل صدر لاہور نے بھی شرکت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *